پاکستان کی اداکارہ شہزین راحت رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔
سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ کی نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں جن میں اداکارہ سفید اور سرخ رنگ کے عروسی لباس پہنے نکاح نامے پر دستخط کررہی ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں اداکارہ اہلخانہ اور دوستوں کے ساتھ نکاح کی تقریب میں خوشگوار موڈ میں ہیں، تاہم اب تک یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ اداکارہ کے شوہر کس شعبے سے تعلق رکھتے ہیں۔
واضح رہے کہ شہزین راحت پاکستان کی ابھرتی ہوئی اداکارہ ہیں جو پاکستان شوبز انڈسٹری کے متعدد ڈراموں اور فلموں میں معاون اداکارہ کے طور پر اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔