• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تارک مہتا کا الٹا چشمہ کی منمن دتہ ہر قسط کا 35 ہزار روپے معاوضہ لیتی ہیں

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)تارک مہتا کا الٹا چشمہ گزشتہ 12سال سے ناظرین کی تفریح کرتا آرہا ہے ۔ ٹی آر پی میں بھی یہ شو کافی دھمال مچاتا رہا ہے ۔ ویسے تو تارک مہتا کا الٹا چشمہ کے سبھی کردار اپنی اداکاری کی وجہ سے ناظرین میں کافی پسند کئے جاتے ہیں ، لیکن شو میں ایک ایسی بھی اداکارہ ہیں جو اپنی اداکاری کے ساتھ ہی اپنی خوبصورتی کیلئے بھی سرخیوں میں چھائی رہتی ہیں ۔ یہ اداکارہ تارک مہتا کا الٹا چشمہ کی ببیتا جی یعنی منمن دتہ ہیں ۔منم دتی کو تارک مہتا کا اولٹا چشمہ کیلئے ا ہر قسط کا 35ہزار سے 50 ہزار روپے معاوضہ ملتا ہے۔ اور وہ گزشتہ 13سال سے مسلسل اس شو سے منسلک ہیں۔ یعنی اس لحاظ سے منمن مہینے کا ہی لاکھوں کما لیتی ہیں۔ منمن دتہ سوشل میڈیا پر کافی ایکٹو رہتی ہیں۔ ان کی خوبصورتی لوگوں کو دیوانہ بنا دیتی ہے لیکن ایک وقت تھا جب وہ بھی جنسی استحصال کا شکار ہوئی تھیں اور #MeToo پر انہوں نے اپنے تجربات کو شیئر کرکے چونکا دیا تھا۔ 2017میں جب #MeToo کی لہر بھارت میں آئی توکئی اداکاراؤں نے اپنے برے تجربات کے بارے میں کھل کر بات کی۔ منمن دتہ نے بھی اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں ایک بڑا انکشاف کیا تھا۔ تارک مہتا فیم منمن نے بھی انسٹاگرام پر اپنے درد کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے #MeToo پر ایک لمبی پوسٹ بھی شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ کیسے استحصال کا شکار ہوئیں۔ انہوں نے لکھاتھا کہ میں حیران ہوں کہ کچھ ʼاچھے مرد ان خواتین کی تعداد دیکھ کر حیران رہ گئے ہیں جنہوں نے باہر آکر اور اپنے # میٹو کے تجربات کو شیئر کیا۔ یہ آپ کے ہی گھر میں آپ کی ہی بہن ، بیٹی ، ماں ، بیوی یا یہاں تک کہ آپ کی نوکرانی کے ساتھ یہ ہو رہا ہے ۔ان کا بھروسہ حاصل کریں اور ان سے پوچھیں۔ آپ ان کے جوابوں پر حیران رہ جائیں گے، آپ ان کی کہانیوں سے حیران رہ جائیں گے۔ ببیتا جی نے مزید لکھا کہ آپ نہیں جانتے کہ آپ اپنے والدین کو یہ کیسے بتاسکیں گے۔

تازہ ترین