• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرنس فلپ کی میت ان کی اپنی تیارکردہ گاڑی میں جائے گی

برطانوی شہزادے پرنس فلپ کی آخری خواہش پوری کردی گئی، پرنس فلپ کی میت آخری رسومات کے لیے ان کی اپنی تیار کردہ گاڑی میں لے جائی جائے گی۔

پرنس فلپ نے اپنی زندگی میں ہی ملکہ سے اپنی خواہش کا اظہار کر رکھا تھا، ملکہ نے اس درخواست پر حتمی منظوری دے دی۔

پرنس فلپ کی آخری رسومات کل ادا کی جائیں گی۔

ترجمان بکنگھم پیلس کا کہنا ہے کہ پرنس فلپ کے چاروں بچے تابوت کے ساتھ چلیں گے، جبکہ ان کے پوتے شہزادہ ولیم اور ہیری بھی ہمراہ ہوں گے۔

ترجمان پیلس کے مطابق رسومات میں شرکت کرنے والے 30 افراد میں 3 جرمن رشتہ دار بھی شامل ہیں۔ 

تازہ ترین