تمام یونین کونسلوں کو نادرا کے آن لائن ڈیٹابیس سے منسلک کردیا،نجم شاہ
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمام یونین کونسلوں کو نادرا کے آن لائن ڈیٹابیس سے منسلک کردیا،نجم شاہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سندھ نجم احمد شاہ نے کہا ہے کہ صوبے کی تمام یونین کونسلیں نادرا کے مرکزی آن لائن ڈیٹا بیس سے منسلک کرکے فعال کردی گئی ہیں جس کے تحت کسی بھی یونین کونسل سے ایک بار جاری ہونے والا سرٹیفکٹ دوبارہ کسی صورت ملک کی کسی اور یونین کونسل سے جاری نہیں ہوسکے گا۔سیکرٹری بلدیات سندھ نے کہا کہ نادرا اور لوکل گورنمنٹ حکام کے درمیان 2006 میں جو معاہدہ قرار پایا تھا اس کے تحت پیدائش، اموات، نکاح و طلاق کے سرٹیفکٹس کے اجرا کے لئے مینیول طریقہ کار رائج تھا جسے اب نادرا کے مرکزی آن لائن ڈیٹا بیس سے منسلک کردیا گیا ہے،نہوں نے مزید بتایا کہ رئیل ٹائم اپ گریڈیشن پراسس کے تحت محض ایک گھنٹے میں درج شدہ کوائف نادار کے مرکزی ڈیٹا بیس سے تصدیق کے بعد یونین کونسلز میں نمودار ہوجائیں گی، جس کے بعد پورے ملک کی کسی بھی دوسری یونین کونسل یا ٹاون کمیٹی سے ان ہی کوائف پر مشتمل بوگس یا جعلی سرٹیفکٹ کا اجرا ممکن نہیں ہوگا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید