• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی کی حقوق کراچی تحریک رمضان میں بھی جاری رہیگی، ترجمان

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر )جماعت اسلامی کے تحت جاری حقوق کراچی تحریک رمضان المبارک میں بھی جاری رہے گی۔ رمضان المبارک کے دوران کی جانے والی دعوتی سرگرمیاں شہر قائد کے مسائل اور حقوق کے حوالے سے منعقد کی جائیں گی۔ امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن اور امراء اضلاع خطاب کر یں گے۔جماعت اسلامی کراچی کے ترجمان کے مطابق جلسوں اور کنونشن کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔تحریک کے اگلے مرحلے میں متنازع مردم شماری کی منظوری کے کراچی دشمن فیصلے کے خلاف بھر پور احتجاج کیا جائے گا اور تحریک کے دیگر مطالبات کی منظوری کے لیے وفاقی و صوبائی حکومتوں پر عوامی دباؤ میں اضافہ کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق اتوار 18اپریل کو ضلع ائیر پورٹ (رفاہ عام سوسائٹی)میں، 21اپریل کو ضلع شمالی(سندھی ہوٹل مارکیٹ)، 24اپریل کو ضلع غربی(اسلام چوک،اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ)، 25اپریل کو ضلع وسطی، 27اپریل کو ضلع جنوبی، 28اپریل کو ضلع ائیر پورٹ (آر سی ڈی گراؤنڈ، سعود آباد) 29اپریل کو ضلع ملیر، 30اپریل کو ضلع گلبرگ وسطی، 02مئی کو ضلع شرقی، 4مئی کو ضلع قائدین،8مئی کو ضلع کیماڑی اور 9مئی کو کورنگی میں جلسے و کنونشن منعقد ہوں گے۔

تازہ ترین