• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جے ڈی سی فاؤنڈیشن کے تحت لیاقت آباد میں ڈائیلیسز سینٹر کا افتتاح

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جے ڈی سی فاؤنڈیشن کے جنرل سیکریٹری ظفرعباس نے کہاہے کہ شہرمیں مفت ڈائیلسز کے لئے پچاس سینٹرز بنارہے ہیں۔ ہر سینٹرمیں پانچ مشینیں لگائی جائیں گی ،ہر ماہ چھ سومریضوں کا مفت ڈائیلسز کیاجائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیاقت آباد میں پہلے سینٹرکے افتتاح اورمریضوں کی رجسٹریشن کے آغاز پرگفتگو کے دوران کیا۔سینٹر کاافتتاح وزیربلدیات سندھ سید ناصرحسین شاہ نے کیا۔اس موقع پرچیئرمین جے ڈی سی شیخ محمدحسن، ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی ڈاکٹراے بی دھاریجو،میونسپل کمشنر محمدعلی ودیگر بھی موجودتھے۔

تازہ ترین