• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹماٹر، آٹا، چکن، گھی سمیت 16 اشیا کی قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران اضافہ، مہنگائی کی شرح 0.54 فیصد بڑھ گئی

ٹماٹر، آٹا، چکن، گھی سمیت 16 اشیا کی قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران اضافہ


ملتان (نمائندہ جنگ) ادارہ شماریات پاکستان نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی، ٹماٹر، آٹا، چکن، گھی سمیت 16 اشیا کی قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران اضافہ ہوا، 15 اپریل کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران مہنگائی کی شرح 18.89 فیصد، گزشتہ ہفتہ کے مقابلہ میں یہ شرح 0.54 فیصد بڑھی۔

ملک کے 17 بڑے شہروں سے 51 اشیا کی قیمتوں کا تقابلی جائزہ لیاگیا، 16 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ اور 11 اشیا کی قیمتوں میں کمی، 24 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ 

اس ہفتہ کے دوران ملک میں ٹیلیفون کالز، کیلا، ٹماٹر، آلو، آٹا، بیف، مٹن، واشنگ سوپ، چاول باسمتی (ٹوٹا)، چکن، ویجٹیبل گھی، کوکنگ آئل، گھی (کھلا)، صابن، خوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ لہسن، دال چنا، دال مسور، دال مونگ، انڈہ (فارمی)، چینی، چاول اری 6/9، دال ماش، پیاز، گڑ، ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں کمی اور چائےکا کپ، دال پلیٹ، آگ جلانے والی لکڑی، تازہ دودھ، الیکٹرک چارجز، پیٹرول، ہائی سپیڈ ڈیزل، خشک دودھ، بیف پلیٹ، دہی، چاول باسمتی (ٹوٹا)، ماچس، جارجٹ، موٹا لٹھا، ڈبل روٹی، چائے، انرجی سیور، سگریٹ، لان (کپڑا)، نمک، سرخ مرچ (پسی ہوئی)، گندم، مٹی کا تیل، سینڈل، چپل، گیس چارجز کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

تازہ ترین