• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کے جزائر پر قبضہ کسی صورت قبول نہیں‘اویس قادر شاہ

سکھر (بیورورپورٹ )وزیر ٹرانسپورٹ سندھ سید اویس قادر شاہ نے کہا ہے کہ ہم سندھ کے جزائر پر قبضہ کسی صورت قبول نہیں کریں گے‘ باقی اگر ترقی کی بات ہے تو ہم سے بات کریں،آپ یہاں آئے ہم سندھ والے مہمان نواز ہیں ہم تو افطار بھی کرواتے۔ دوسروں کے منصوبوں کا سہرا اپنے سر لینا کہاں کا ڈرامہ ہے، اسد عمر کچھ اور عمران خان کچھ اور کہتے ہیں، ہر سال آپ کی ٹیم میں تبدیلیاں ہوتی رہتی ہیں اس ملک کا کیا ہوگا، آپ سے این آر او مانگ کون رہا ہے ہماری تو لیڈر شپ جیلوں میں ہے۔

تازہ ترین