• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جائیداد کے تنازع پر بھائی کو کمرے میں بند کردیا گیا

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) تھانہ وارث خان کے علاقے میں جائیداد کی خاطر بھائیوں نے سگے بھائی کو کمرے میں بند کردیااورقتل کی دھمکیاں دیناشروع کردی ۔عبدالرشید نے پولیس کو بتایاکہ اسے بھائیوں محمد رفیق اور محمد سعید نے کمرے میں بند کردیا۔ 15پر کال کی تو پولیس نے آ کر کمرے سے باہر نکالا۔ متاثرہ شخص نے بتایا کہ میرے بھائی مجھے جان سے مارنے کی دھمیکیاں دیتے ہیں اور میری جائیداد پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔ تھانہ چونترہ کے علاقے میں ٹوبہ سیداں میں قبرستان اور اسکے راستے پر غیرقانونی قبضہ ہونے کا مقدمہ دس ملزمان کے خلاف درج کرلیاگیا۔اعجاز شاہ نے پولیس بتایاکہ اس نے سجادشاہ کی جانب سے قبرستان کی نشاندہی کے لیے محکمہ مال کو درخواست دی تھی ، جس کی رپورٹ سامنے آگئی ہے ، ا س قبرستا ن اور اسکے راستوں پر سید اصغر علی شاہ و بھون شاہ، ساجد شاہ و عامر شاہ جعفر شاہ،تقی شاہ ،سلیم شاہ،وسیم شاہ، نائید شاہ، احسان شاہ و حسیب شاہ وغیر ہ قابض ہیں،تھانہ صدربیرونی پولیس نے اڈیالہ جیل میں ہونے والی لڑائی اور دو قیدیوں کو شدید زخمی کرنے کا مقدمہ درج کرلیا۔عامر شہزاد اسٹنٹ سپرٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے پولیس کو مقدمہ درج کرواتے ہوئے بتایاکہ 31مارچ کی دوپہرعارضی قیدی برائے موت عمر زمان اور بیت اللہ کو عارضی قیدی برائے موت ضیافت علی،حامد،زبیر،عامر نے عرفان اور عمران کی ایماء پر خود ساختہ کٹروں سے حملہ کر کے شدید زخمی کر دیا،پولیس نے مقد مات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔
تازہ ترین