انڈے وزن میں کمی کیلئے محفوظ یا نقصان دہ؟ اہم سوالات کے سادہ جواب
ماہرین غذائیت کی جانب سے سپر فوڈ قرار دیے گئے انڈوں کے بارے میں ہمیشہ سے مختلف آرا پائی جاتی ہیں۔ کبھی انہیں صحت بخش غذا کہا جاتا ہے اور کبھی کولیسٹرول یا وزن بڑھنے کا سبب۔ اسی الجھن کو دور کرنے کے لیے ڈائیٹیشن نے انڈوں سے متعلق عام سوالات کے واضح اور سادہ جواب دیے ہیں۔