اسلام آباد(این این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ کئی ممالک جے ایف 17 تھنڈر طیارے خریدنے کیلئے تیار ہیں، پی ٹی آئی والے دو نمبری نہیں پانچ نمبری کر رہے ہیں، سیاست کا محور شخصیت نہیں ملک ہونا چاہئے۔ ایک انٹرویو میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ معرکہ حق کے بعدجے ایف 17 کی اہمیت یورپین جہازوں سے زیادہ بڑھ گئی ہے‘محمود اچکزئی کے نوازشریف اور میرے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، اُن سے اختلاف ہو سکتا ہے مگر اُن کی سیاست مسلمہ ہے‘گفت و شنید نیک نیتی سے ہوجائے تو سارے مسئلے حل ہو جاتے ہیں، چیف الیکشن کمشنر کے تقرر کا مسئلہ بھی حل ہو جائے گا۔