• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کی معطلیکے خلاف دھرنے کی دھمکی

وہاڑی (نمائندہ جنگ) ایسوسی ایشن آف اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز پنجاب نے اے ای اوز کی معطلی کے خلاف دھرنے کا اعلان کر دیا۔تفصیل کے مطابق ایسوسی ایشن آف اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کا اہم اجلاس منعقد کیا گیا اجلاس میں لاہور دھرنے میں شریک اے ای اوز کے خلاف انتقامی کارروائیاں کرتے ہوئے انہیں معطل کرنے کی پرزور مذمت کی گئی اور افسران کی جانب سے اے ای اوز کی بحالی کے وعدوں کے باوجود بحال نہ کرنے پر متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ 17اپریل سے ضلعی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ڈی سی آفس میں دھرنا دیا جائے گا جوکہ اے ای اوز کی بحالی تک جاری رہے گا۔
تازہ ترین