• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک لبیک کے چیلنج کی انسداد دہشتگردی قوانین کے تحت کاروائی کی گئی، وزیراعظم عمران خان

 وزیراعظم پاکستان عمران خان کا کہنا ہے کہ تحریک لبیک نے ریاست کی رٹ کو چیلنج کیا تو اس کے خلاف انسداد دہشتگردی قوانین کے تحت کاروائی کی گئی کیونکہ کوئی قانون یا آئین سے بالاتر نہیں۔

عمران خان نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ پاکستان اور دنیا بھرمیں رہنےوالوں کے لیے ایک بات واضح کر رہا ہوں کہ جب تحریک لبیک نےریاست کی رٹ کو چیلنج کیا تو اس کے خلاف انسداد دہشتگردی قوانین کے تحت کاروائی کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ جب تحریک لبیک نےتشدد کا راستہ اپنایا، لوگوں اور سیکیورٹی فورسز پر حملہ کیا تواس کے خلاف کارروائی کی گئی۔

عمران خان نے کہا کہ کوئی بھی قانون اور آئین سے بالاتر نہیں ہے۔


وزیراعظم نے اسلاموفوبیا کے حوالے سے بھی لکھا کہ بیرون ملک اسلام فوبیا اورنسل پرستانہ رویے کے حامل انتہا پسند مسلمانوں کو تکلیف پہنچاتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ ہم مسلمان نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ سےسب سے زیادہ محبت اور احترام کرتے ہیں، مسلمان نبی کریم ﷺ کی شان میں کسی قسم کی گستاخی برداشت نہیں کرسکتے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اہل مغرب آزادی اظہار رائے کی آڑ میں منافرت پھیلا رہے ہیں، مغرب میں رہنے والے انتہا پسند اپنےاس رویے پر ایک ارب30کروڑ مسلمانوں سے معافی مانگیں۔

انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی شان میں گستاخی پرسزا مقرر کریں، اسلامو فوبیا کا شکار مغربی باشندے اور دائیں بازو کے سیاستدانوں میں اخلاقی جرات کا فقدان ہے، اسلامو فوبیا کا شکار شدت پسند سیاستدان مسلمانوں سے معافی مانگیں۔

انہوں نے مغربی حکومتوں سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ ہمارے رسولِ پاک ﷺ کی شانِ اقدس میں گستاخی کےذریعےجان بوجھ کر مسلمانوں کیخلاف نفرت و ایذاء کےفروغ میں ملوث عناصر کی سرکوبی کیلئے وہی معیار ملحوظِ خاطر رکھیں جو انہوں نے ہولوکاسٹ کیخلاف ہر قسم کی منفی گفتگو کو غیرقانونی قرار دے کر قائم کیا۔

تازہ ترین