دنیا: کورونا وائرس کیسز 14 کروڑ، اموات 30 لاکھ سے متجاوز
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا: کورونا وائرس کیسز 14 کروڑ، اموات 30 لاکھ سے متجاوز

دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 9 لاکھ سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اس وباء سے ساڑھے 14 ہزار سے زائد افراد موت کے منہ میں پہنچ گئے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 14 کروڑ 5 لاکھ 98 ہزار 70 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 30 لاکھ 14 ہزار 234 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 81 لاکھ 52 ہزار 232 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 6 ہزار 727 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 11 کروڑ 94 لاکھ 31 ہزار 604 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 5 لاکھ 79 ہزار 942 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 23 لاکھ 5 ہزار 912 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 68 لاکھ 89 ہزار 783 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 9 ہزار 712 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 کروڑ 48 لاکھ 36 ہزار 187 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ایک بار پھر دوسرے نمبر پر آ گیا ہے، جہاں اس وائرس سے 1 لاکھ 75 ہزار 673 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 1 کروڑ 45 لاکھ 26 ہزار 609 مریض سامنے آ چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل پھر تیسرے نمبر پر آ گیا ہے تاہم یہ اموات کے حوالے سے فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس جان لیوا وائرس سے 3 لاکھ 69 ہزار 24 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 38 لاکھ 34 ہزار 342 ہو گئی۔

فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 1 لاکھ 404 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 52 لاکھ 24 ہزار 321 رپورٹ ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 1 لاکھ 5 ہزار 193 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 46 لاکھ 93 ہزار 469 ہو چکی ہے۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 27 ہزار 225 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 43 لاکھ 83 ہزار 572 ہو چکی ہے۔

ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 35 ہزار 320 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کورونا وائرس کے کیسز 41 لاکھ 50 ہزار 39 ہو چکے ہیں۔

اٹلی میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 1 لاکھ 16 ہزار 366 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 38 لاکھ 42 ہزار 79 ہو گئے۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 76 ہزار 981 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 34 لاکھ 7 ہزار 283 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

جرمنی اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس 80 ہزار 387 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس موذی وباء کے 31 لاکھ 16 ہزار 950 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔


سعودی عرب اسی فہرست میں 42 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 6 ہزار 801 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 3 ہزار 106 تک جا پہنچی ہے۔

1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 95 نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 90 ہزار 483 ہو چکی ہے جبکہ کُل ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 636 پر رکی ہوئی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 31 ویں نمبر پر ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 4 ہزار 976 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 112 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس بیماری سے 4 ہزار 181 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح 7 فیصد سے زائد ہو گئی۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 16 ہزار 94 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 50 ہزار 158 ہو چکی ہے۔

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 65 ہزار 279 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 10 لاکھ 72 ہزار 531 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 79 ہزار 108 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 4 ہزار 149 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 6 لاکھ 54 ہزار 956 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید