• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی دارالحکومت کے ضلعی ہیلتھ آفیسر نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں کورونا وائرس کے کیسز میں کمی آئی ہے۔

ڈی ایچ او اسلام آباد کے مطابق اسلام آباد میں ایک دن میں کورونا وائرس کے 241 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ضلعی ہیلتھ آفیسر نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں کورونا وائرس کیسز کی شرح 5.1 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر جاری ہے، ملک بھر میں پہلی دوسری اور تیسری لہر میں اس موذی وبا سے زندگی کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 16 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح ساڑھے 7 فیصد سے زائد رہی جبکہ کورونا وائرس سے ایک دن میں مزید 112افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

ملک بھر میں اب تک مجموعی طور پر 7 لاکھ 50 ہزار 158 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے جبکہ اب تک کورونا سےصحتیاب افراد کی تعداد 6 لاکھ 54 ہزار 956 ہوگئی ہے۔

تازہ ترین