• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جی جی حدید کو کورونا سے پہلے کا وقت یاد آنے لگا

فلسطینی نژاد معروف امریکی ماڈل جی جی حدید کو عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلنے سے پہلے کی معمول کے مطابق گزرنے والی زندگی کے خوشگوار لمحے یاد آنے لگے۔

جی جی حدید نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ماڈلنگ کی کسی تقریب کے اسٹیج کے پیچھےاپنی بہن بیلا حدید اور دوستوں کے ساتھ گزرے ہوئے یادگار لمحات کی ایک تصویر شئیر کی ہے۔


اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے جی جی نے لکھا کہ’اسٹیج کے پیچھے کے ہمارے اس پاگل پن کو ایک سال سے زیادہ ہوگیا۔‘

جی جی حدید کی اس یادگار تصویر پر مداحوں کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

اب تک جی جی حدید کی اس پوسٹ پر دو کروڑ 5 لاکھ سے زائد لائکس آچکے ہیں۔

واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کی تیسری لہر سے پیدا ہونے والے حالات کے پیشِ نظر دنیا بھر کے مختلف ممالک میں لگائے گئے لاک ڈاؤن کی وجہ سے دنیا بھر میں شوبز انڈسٹری کی سرگرمیاں بُری طرح متاثر ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار زین ملک اور جی جی حدید  کے ہاں گزشتہ سال 24 ستمبر کو بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔

زین ملک نے بیٹی کی پیدائش کی اطلاع مداحوں کو ایک سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے دی تھی، زین ملک نے بیٹی کا ہاتھ اپنے ہاتھ میں تھامے ایک تصویر شیئر کی تھی اور ساتھ ایک جذباتی پیغام بھی لکھا تھا۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ ’میری بیٹی ہمارے ہاتھوں میں ہے جو خوبصورت اور صحتمند ہے، اپنے موجودہ احساسات کو الفاظ میں ڈھالنا ایک مشکل بلکہ ایک ناممکن کام ہوگا۔‘

تازہ ترین