برطانیہ: بیٹی کو موٹا نہ ہونے پر مجبور کرنے والے باپ کو ڈھائی سال کی سزا
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

برطانیہ: بیٹی کو موٹا نہ ہونے پر مجبور کرنے والے باپ کو ڈھائی سال کی سزا

برطانیہ میں بیٹی کو موٹا نہ ہونے پر مجبور کرنے اور اس سے موٹا نہ ہونے کا ایفیڈیفٹ سائن کروانے والے باپ کو ڈھائی سال قید کی سزا سنادی گئی۔

برطانیہ کے علاقے برکشائر سے تعلق رکھنے والے 56 سالہ ریچد خاڈلہ نے بیٹی کو مجبور کیا کہ وہ مر بھی جائیں تو بھی وہ موٹی نہ ہو اور ہمیشہ ورزش کرے۔

اس شخص کی بیٹی کا کہنا ہے کہ وہ اسی وجہ سے کھانے میں بداعتدالی کا شکار ہوگئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ خود کو بےوقعت اور اسٹوپڈ سمجھنے لگی تھیں، کھانے میں بے ترتیبی کی وجہ سے ان کی گروتھ پر بھی فرق پڑا۔

انھوں نے بتایا کہ وہ ایک نارمل بچپن اور زندگی نہیں گزار پارہی تھیں، گھر میں کوئی بہن بھائی موٹاپے کی جانب مائل ہوتا تو اسے سزا ملتی تھی۔

تاہم ریڈنگ کی عدالت نے بچوں کے ساتھ غیرانسانی سلوک پر ریچد کو ڈھائی سال قید کی سزا سنادی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید
خاص رپورٹ سے مزید