کیا سارہ خان امید سے ہیں؟
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی فنکارہ سارہ خان کے شوہر و گلوکار فلک شبیر نے سوشل میڈیا پر ایک ایسا پیغام جاری کیا جس سے یہ تاثر پیدا ہوتا ہے کہ اہلیہ سارہ امید سے ہیں۔ 

تاہم اپنے اس پیغام کے ساتھ فلک نے اس حوالے سے کسی بھی طرح کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔ 

فلک شبیر نے فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی اسٹوری پر والد اور والدہ کا ایک خاکہ شیئر کیا۔ 

ساتھ میں انھوں نے ایک بہترین نوٹ کچھ اس طرح لکھا کہ ’یہ ایک رشتے کی خوبصورتی ہے۔‘

اس پوسٹ کی تصدیق یا تردید نہ ہونے کے باعث ان کے مداح اس کشمکش میں ہیں کیا واقعی فلک اور سارہ والدین بننے جارہے ہیں؟

انٹرٹینمنٹ سے مزید