• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


کورونا وائرس کے  ٹیسٹ کروانے کا سنتے ہی بھارتی ریاست بہار کے ایک ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ مچ گئی، ٹرین سے اترنے والے مسافر  ٹیسٹ کروائے بغیر بھاگ کھڑے ہوئے۔

 بھارت میں مسلسل تیسرے روز دو لاکھ سے زیادہ مریض سامنے آگئے، ایک ہزار سے زیادہ جان سے گئے۔

بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں کورونا وائرس کے لیے مختص قبرستانوں میں قبروں کی جگہ کم پڑنے لگی۔

 آسٹریلیا میں ایسٹرا زینیکا کورونا ویکسین کے استعمال سے خون میں پھٹکیاں بننے کے باعث خاتون کی موت کے بعد کورونا ویکسینز کے محفوظ ہونے کا جائزہ لیے جانے کے احکامات جاری کردیئے گئے۔

دوسری جانب جرمن چانسلر انگیلا مرکل کو ایسٹرا زینیکا ویکسین لگادی گئی۔

تازہ ترین