• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران عباس نے اپنی آواز میں’قصیدہ بردہ شریف‘ کی ویڈیو ریلیز کردی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)اداکار عمران عباس نے اپنی آواز میں خوبصورت کلام ’قصیدہ بردہ شریف‘کی اپنی ویڈیو ریلیز کردی۔عمران عباس نے قصیدہ بردہ شریف کی ویڈیو اپنے یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ کی ہے جسے ان کے مداح خوب پسند کررہے ہیں۔اس ویڈیو کو ترکی کے خوبصورت مقامات پر عکس بند کیا گیا ہے جبکہ اس کی ڈائریکشن خود عمران عباس نے دی ہے۔گزشتہ گلوکار عاطف اسلم نے بھی ماہ رمضان کی مناسبت سے ”سلام عاجزانہ ” ریلیز کیا جسے مداحوں نے بہت سراہا۔

تازہ ترین