• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈانس پارٹی میں نوجوان کی ہلاکت، ملزم گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈیفنس مین ڈانس پارٹی کے دوران نشے کی زیادتی کے باعث نوجوان کی ہلاکت کے کیس میں پیشرفت ہوئی ہے ۔ ساؤتھ زون پولیس نے واقعہ کے مرکزی ملزم شاہ رخ کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی ساؤتھ زبیر نواز کا کہنا ہے کہ منشیات فروش شاہ رخ پولیس کو انتہائی مطلوب تھا، ڈانس پارٹی میں نشے کی زیادتی کی وجہ سے ایک لڑکا مبین ہلاک ہوا تھا ۔ شاہ رخ نے مبین کو 3 ایکسٹیسی گولیاں فروخت کی تھیں،ملزم نے مبین کو 15 سو روپے فی گولی کے حساب سے فروخت کی تھیں ۔ ڈانس پارٹی میں مبین کی اچانک طبیعت خراب ہوئی جسے اسپتال منتقل کیا گیا تھا،اسپتال میں مبین کی ہلاکت ہوتے ہی سارے دوست بھی فرار ہوگئے تھے۔ پوسٹ مارٹم سے پتہ چلا کہ نشے کی زیادتی کی وجہ سے اسکی موت واقع ہوئی تھی۔مبین کے دوستوں نے بتایا کہ گولیاں شاہ رخ سے خریدی تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم کا بھائی شاہ اسد اور شاہ فہد بھی منظم جرائم پیشہ ہیں، شاہ اسد کوکین کی فروخت اور شاہ فہد بکی ہے۔ جنوری 2021 کو شاہ اسد کے اڈے پر پولیس نے چھاپہ مارا تھا، شاہ اسد نے فرار ہوتے وقت اہلکار میر محمد پر کار چڑھا کر شہید کردیا تھا۔ ملزم شاہ رخ کو ڈیفنس فیز 4 کار میں منیشات لے جاتے گرفتار کیا گیا اور اسکی کار سے 4 کلو گرام چرس برآمد ہوئی ہے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

تازہ ترین