حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) صوبائی وزیر برائے زراعت محمد اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ سندھ کی زراعت کو فروغ دینے اور فصلوں کو زہریلی جراثیم کش ادویات سے بچانے کیلئے سندھ میں فائدہ مند زرعی حشرات کی افزائش کیلئے سندھ بھر میں 50مراکز قائم کئےگئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سلطان آباد کے قریب قائم کردہ فائدہ مند زرعی حشرات کی افزائش کے مرکز کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ زرعی فصلوں کو حشرات سے بچانے کیلئے آبادگار مختلف جراثیم کش ادویات استعمال کرتے ہیں جس کی وجہ سے فصلوں میں ان ادویات کا اثر رہ جاتا ہے جو آگے چل کر انسانوں کیلئے بیماریوں کا سبب بنتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں زرعی حشرات کی 10لاکھ اقسام موجود ہیں۔