• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکولوں میں کورونا ایس او پیز کےساتھ کلاسز کا آغاز کل سے ہو گا

ملتان (سٹاف رپورٹر) سکولوں میں سخت ایس او پیز کے ساتھ کلاسز کا آغاز کل سوموار سے ہوگا، محکمہ سکولز کے حکام کے مطابق نہم دہم اور انٹرمیڈیٹ کے طلباء کو صرف پیر اور جمعرات کے روز بلوایا جا سکے گا۔ بچوں کو پہلی سے آٹھویں جماعت کے خالی کمروں میں بھی بٹھایا جاسکے گا، پورا سکول کالج نہم دہم اور انٹرمیڈیٹ کی کلاس کیلئے دستیاب ہوگا۔ اس کے باوجود بچوں کو فاصلہ پر نہ بٹھایا گیا تو سخت کارروائی ہو گی جبکہ تعلیمی ادارے ایس او پیز کا خاص خیال رکھیں گے۔
تازہ ترین