• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سٹریٹ کرائم، ڈکیتیاں، متعدد افراد موبائل، نقدی سے محروم

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سرقہ باالجبر،چوری ،نقب زنی اورراہ زنی کی وارداتوں میں شہری 2گاڑیوں ایک رکشے ،9موٹرسائیکلوں ،بھاری مالیت کے طلائی زیورات ،موبائل فونز اورنقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے ۔ اسلام آباد کے شہری بھی ا یک کار،پانچ موٹرسائیکلوں ایک رکشے سے محروم ہوگئے۔ تھانہ پیرودھائی کومحمد قیصر نے بتایا کہ 3نامعلوم موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر مجھ سے 2 موبائل ، 4ہزارروپے اور میرے موٹرسائیکل کی رجسٹریشن بک چھین کر فرار ہو گئے ۔ تھانہ پیرودھائی کو شہزاد نے بتایا کہ اپنی دکان میں موجود تھا کہ 4 نامعلوم ملزمان سٹور میں آئے اور اسلحہ کی نوک پرمجھ سے میرا موبائل اور 25 ہزار روپےچھین کر فرار ہو گئے ۔ تھانہ وارث خان کو احسن نے بتایاکہ اپنے دوستوں کے ہمراہ موتی محل کے پاس سے گزر رہے تھے کہ دو موٹرسائیکل سواروں نے روک لیا جو اسلحہ کی نوک پر ہم سے 15ہزارروپے 2 موبائل اور میرے موٹرسائیکل ہنڈا 125 کی رجسٹریشن بک چھین کر فرار ہوگئے۔ تھانہ مورگاہ کو عبادالرحمن نے بتایا کہ فیز7 میں بنک کے پاس 2 نامعلوم موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر 15ہزار610روپے چھین کر فرارہوگئے۔تھانہ واہ کینٹ کو حذیفہ نے بتایاکہ 2 نامعلوم موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر موبائل چھین کر فرارہوگیا۔تھانہ صدرواہ کو ملک دانیال ساجد نے بتایاکہ ایک نامعلوم شخص نے میرےوا ٹس ایپ نمبر پرکال کی، اپنا نام شرجیل بتایا اور کہا کہ میں آپ سے کیمرا خریدنا چاہتا ہوں اور مجھے ایک ہسپتال بلایامیں کیمرہ لے کر ہسپتال پہنچا تو 2 نامعلوم مسلح افراد ایکس ایل آئی گاڑی میں آئے جو اسلحے کی نوک پر مجھ سے میرا کیمرہ مالیتی 65ہزارروپے چھین کرفرار ہوگئے۔تھانہ روات کو حسن البانا نے بتایا کہ دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر مجھ سے50 ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے۔تھانہ روات کو عثمان نے بتایا کہ دو موٹر سائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر مجھ سے70 ہزار روپے ، موبائل ، تین اے ٹی ایم کارڈ ز،ڈرائیونگ لائسنس اور ایک چیک چھین کر فرار ہو گئے ۔تھانہ پیرودھائی کو بلال نے بتایا کہ محمد ی چوک میں 2 نامعلوم موٹرسائیکل سوار مجھ سے میرا موبائل چھین کر فرار ہو گئے ۔ تھانہ وارث خان کو خالد نے بتایا کہ ڈھوک کھبہ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار میرا موبائل چھین کر فرار ہوگیا ۔ تھانہ نیوٹاؤن کو شبیر حسین نے بتایا کہ کمرشل مارکیٹ میں کھڑا تھا کہ نامعلوم شخص نے میری جیب سے موبائل چوری کرلیا۔تھانہ نیوٹاؤن کو نسیم عباسی نے بتایا کہ ڈبل روڈ پر دوران خریداری میری جیب سے نامعلوم شخص نے موبائل چوری کرلیا۔تھانہ صادق آبادکو ریحان نے بتایاکہ نامعلوم چور میرا موبائل چوری کر کے لے گیا ۔تھانہ کینٹ کو کامران خان نے بتایا کہ میں جی پی اوصدر کے قریب کھڑا تھا کہ3 نامعلوم موٹرسائیکل سوار میرا موبائل چھین کر فرار ہوگئے۔تھانہ کینٹ کو رحمان گل نے بتایا کہ دوران سفرکسی نامعلوم شخص نے میری جیب سے میر اموبائل چوری کر لیا۔تھانہ سول لائن کو مولانا شفقات ریاض نے بتایاکہ نامعلوم چورمیرے گھر کے تالے توڑ کرطلائی زیورات اور 40ہزار روپے چوری کر کے لے گئے۔تھانہ سول لائن کو سرفراز احمدکیانی نے بتایاکہ دوران کام مستری مزدور نے میرے گھر کی الماری کے تا لے توڑ کر 80ہزارروپے چوری کر لئے۔تھانہ سول لائن کو ارسلان احمد نے بتایا کہ 2اشخاص نے میرے گھر کے باہر سے میرانایاب مرغا مالیتی 20ہزارروپے چوری کر لیا۔تھانہ ائرپورٹ کو فواد خان نے بتایاکہ2نامعلوم عورتیں کام کی غرض سے میرے گھر آئیں اورگھر سے 20 تولے وزنی طلائی زیورات چوری کرکے لے گئیں۔تھانہ ائرپورٹ کو مظہراقبال جدون نے بتایا کہ 2نامعلوم عورتیں کام کی غرض سے میرے گھر آئیں اورگھر سے 30 تولے وزنی طلائی زیورات ،80ہزارروپے،شناختی کارڈاورچابیاں چوری کرکے لے گئیں۔تھانہ واہ کینٹ کو عذرا عنبرین نے بتایاکہ نامعلوم چور میرے گھر کے تالے توڑ کرطلائی زیورات 4تولے، ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی ،پانچ جوڑے جوتے، ملبوسات چوری کرکے لے گئے،تھانہ واہ کینٹ کو سید زاہد نقوی نے بتایاکہ نامعلوم چور میرے دفتر کے تالے توڑ کر 36ہزارروپے چورکرکے لے گئے۔تھانہ صدرواہ کو ظہیراحمد نے بتایا کہ نامعلوم چورنے میری شاپ کے تالے توڑ کر 46ہزارروپے چورکرلئے۔تھانہ صدربیرونی کو علی خان نے بتایا کہ نامعلوم چور میرے گھرکے تالے توڑکراڑھائی لاکھ روپے، والدہ کے 2عدد سونے کے کڑے اورلاکٹ ،3 موبائل فون چوری کرکے لے گئے۔تھانہ چونترہ کو رضا نعیم نے بتایا کہ سائل کی تین بکریاں کسی نے چوری کر لیں۔تھانہ گولڑہ پولیس کوملک نعیم نےبتایا کہ چارنامعلوم مسلح ملزمان چونگی نمبر26کے قریب میرا رکشہ چھین کرفرارہوگئے ۔تھانہ آبپارہ پولیس کومیر زمان نےبتایا کہ میری کار اے ایس جی -739 چوری ہوگئی۔ آبپارہ، کورال، آئی نائن، رمنا پولیس سٹیشنوں کے علاقوں سے پانچ موٹرسائیکلیں چوری ہوئیں ، تھانہ بھارہ کہو پولیس کوحسن عسکری نےبتایا کہ میرے گھر سے دو موبائل فون مالیتی ایک لاکھ دس ہزار چوری ہوگئے۔ تھانہ کورال پولیس کوحمار یاسر نےبتایا کہ نامعلوم افراد نے کرپہ سے ٹرانسفارمر کی کوائل مالیتی دو لاکھ پچاس ہزار روپے چوری کرلی۔ تھانہ گولڑہ پولیس کوعمیر نےبتایا کہ سیکٹر جی چودہ میں میری بیٹھک سے میرا لیپ ٹاپ مالیتی تین لاکھ روپے نامعلوم چور چوری کرکے لے گیا۔تھانہ کوہسارکوعرفان پرویزنے بتایاکہ نامعلوم ملزمان مدعی کی گاڑی سے اس کے دوموبائل فون اورلیپ ٹاپ چوری کرکے لے گئے۔
تازہ ترین