• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عملہ نہ ہونے سے بوٹانیکل گارڈن کی نگہداشت میں مشکلات

اسلام آباد (ساجد چوہدری ، اپنے نامہ نگار سے) وزارت موسمیاتی تبدیلی کے ادارے زوالوجیکل سروے آف پاکستان کیلئےعملہ نہ ہونے کے باعث بنی گالہ بوٹانیکل گارڈن کی نگہداشت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ بوٹانیکل گارڈن کی 725ایکڑ اراضی کی چوکیداری کا کام محکمے میں موجود نائب قاصد سے لیا جانے لگا ہے۔ذرائع کے مطابق وزارت موسمیاتی تبدیلی نے گارڈن کے گرد 15 کلومیٹر دیوار اور فینسنگ کرائی ہے،محکمے کے پاس چوکیدار وغیرہ نہ ہونے کی وجہ سے بوٹانیکل گارڈن کی نگرانی وغیرہ کا کام مشکل ہوچکا ہے، اس حوالے سے جب ڈائریکٹر زوالوجیکل سروےآف پاکستان سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ محکمے نے پی سی فور بھجوا دیا ہے جس میں چوکیداروں وغیرہ کیلئے لکھا ہے اور مرمت کیلئے فنڈز بھی مانگا گیا ہے مگر تاحال اس میں کوئی پیشرفت نہیں ہوئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہر قیمت پر قومی اثاثے کی حفاظت کی جائے گی ۔
تازہ ترین