برطانوی وزارت صحت و سماجی تحفظ نے کہا ہے کہ قرنطینہ کی سہولیات والے ہوٹل اکثریت کی ضروریات پوری کر رہے ہیں۔
ترجمان وزارت صحت و سماجی تحفظ کے مطابق برطانیہ میں جو ہوٹل قرنطینہ کی سہولت فراہم کر رہے ہیں وہ لوگوں کی اکثریت کی ضروریات پوری کر رہے ہیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ ہوٹلز قرنطینہ میں موجود مہمانوں کو دن میں 3 مرتبہ کھانا فراہم کر رہے ہیں۔
ترجمان نے یہ بھی کہا کہ قرنطینہ میں موجود لوگوں کو ہوٹل انتظامیہ وائی فائی اور صحت کی سہولیات بھی فراہم کر رہی ہے۔