لاہور کے علاقے نواں کوٹ پولیس اسٹیشن میں شرپسندوں نے حملہ کر کے ڈی ایس پی کو اغوا کرلیا۔
پولیس کے مطابق آج صبح شر پسندوں نے نواں کوٹ پولیس اسٹیشن پر حملہ کیا، تھانے میں پولیس اور رینجرز کے جوان پھنس گئے۔
پولیس کے مطابق ڈی ایس پی نواں کوٹ کو شرپسندوں نے اغوا کرلیا اور اپنے مرکز لے گئے۔
پولیس کے مطابق شرپسندوں نے ایک آئل ٹینکر بھی قبضے میں لے رکھا ہے، جس میں 50 ہزار لیٹر پٹرول موجود ہے۔
پولیس کے مطابق شرپسندوں کی جانب سے رینجرز اور پولیس پر پیٹرول بموں سے حملہ کیا گیا۔
پولیس کے مطابق پولیس اور رینجرز نے شر پسندوں کا مقابلہ کیا انہیں پیچھے دھکیل کر تھانے کا کنٹرول دوبارہ سنبھال لیا۔
پولیس کے مطابق مسجد یا مدرسے کے خلاف نہ کوئی ایکشن لیا اور نہ کوئی ایسا منصوبہ بنایا، اگر کوئی ایکشن لیا گیا تو وہ اپنے دفاع اور عوامی املاک کی حفاظت کے لیے تھا۔