• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپرہائی وے، ٹریلر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 3 نوجوان جاں بحق

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ٹریفک حادثات میں تین دوستوں سمیت 4 نوجوان جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق گڈاپ سٹی تھانے کی حددو سپرہائی وے دنبہ گوٹھ کے قریب ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب تربوز سے لدے ٹریلر نے موٹرسائیکل سوار 3 نوجوانوں کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں تینوں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ،جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انکی شناخت 24 سالہ محمد عاقب ، 25 سالہ مظفر اور 22سالہ عبدالرزاق کے نام سے کی گئی ،پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے تینوں نوجوان آپس میں دوست تھے اور گلزار ہجری کے رہائشی تھے،پولیس نے ٹریلر اور ایک ٹرک کو قبضے میں لیکر ایک ڈرائیور کو گرفتار کرلیا جبکہ ایک ڈرائیور موقع سے فرا ر ہوگیا ۔شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کی حدود گرین سٹی کے قریب تیز رفتار بس نے موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا جس کی نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا،متوفی کی لاش جناح اسپتال لائی گئی،پولیس کے مطابق اسپتال میں متوفی کی شناخت 24سالہ عبدالرحمٰن ولد عبدالرزاق کے نام سے ہوئی ،زمان ٹاون کے علاقے کورنگی کراسنگ انڈس اسپتال کے سامنے موٹرسائیکل سلپ ہونے سے22 سالہ سالم ولد سلیم گر کر زخمی ہوگیا۔