• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز کو آج وزارت اور ذیلی اداروں بارے بریفنگ دی جائیگی

اسلام آباد (ساجد چوہدری ) نئے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی سید شبلی فراز کو (آج) پیر کو وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے مختلف ونگز اور اس کے ذیلی اداروں کے حوالے سے بریفنگ دی جائیگی، وفاقی سیکرٹری سائنس و ٹیکنالوجی ڈاکٹر ارشد محمود وفاقی وزیر کو بریفنگ دینگے ، بریفنگ میں وزارت کے مختلف ونگز اور وزارت کے ماتحت اداروں کے سربراہان بھی موجود ہونگے،واضح رہے کہ موجودہ حکومت کے تقریباً اڑھائی سالوں میں وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے یہ تیسرے وزیر ہیں ، اس سے قبل سنیٹر اعظم خان سواتی اور پھر فواد چوہدری اس وزارت کے وزیر رہ چکے ہیں ۔