• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سہولت بازاروں کا قیام گرانفروشی و ذخیرہ اندوزی کا مستقل حل ہے، راشد حفیظ

راولپنڈی ( اپنے رپورٹرسے) صوبائی وزیر خواندگی و غیر رسمی بنیادی تعلیم راجہ راشد حفیظ نےکہا ہےکہ خصوصی رمضان بازاروں میں آٹا ، چینی ، دالوں اور سبزیوں و پھلوں سمیت تمام اشیاء کی وافر سپلائی اور مناسب داموں عوام کو دستیابی یقینی بنانے کیلئے تمام متعلقہ ادارے ہمہ وقت چوکس ہو کر مصروف عمل ہیں ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے پبلک سیکریٹریٹ سید پور روڈ راولپنڈی میں ہفتہ وار کھلی کچہری میں کیا ۔ راجہ راشد حفیظ نے کہا کہ سہولت بازاروں کا قیام ایسا فیصلہ ہے جو گراں فروشی و ذخیرہ اندوزی کا مستقل حل ہے ۔ حکومت ابتدائی طور پر صوبے بھر میں چار سو سہولت بازاروں کے قیام کے علاوہ ضرورت کے مطابق مزید سہولت بازار بھی قائم کرے گی جہاں کسانوں اور کاشتکاروں کو اپنی پیدا کردہ زرعی اجناس لانے اور ارزاں نرخوں پر فروخت کرنے کی سہولیات دے گی ۔ کسانوں کو صارفین سے براہ راست اتنی قیمت ملے گی جو مڈل مین کے طور پر آڑھتی اور ٹھیکیداروں کی جانب سے ادا کی جانے والی قیمتوں سے یقینی طور پر زائد ہوگی جبکہ دوسری عوام کو بھی تازہ ، معیاری اور سستی اشیاء میسر ہونگی ۔
تازہ ترین