مالکن پراسلحہ تان کر ملکیت سے دست بردارہونے کاکہنے والے ملزموں کیخلاف مقدمہ درج
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مالکن پراسلحہ تان کر ملکیت سے دست بردارہونے کاکہنے والے ملزموں کیخلاف مقدمہ درج

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) اٹلی سے آئی گھرکی مالکن پراسلحہ تان کر اسے ملکیت سے دست بردارہونے کاکہنے والے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔تھانہ وارث خان کو لبنیٰ محبوب نے بتایا کہ اٹلی میں ہوں پاکستان میں گلی نمبر 13 واقع محلہ قاسم آباد راولپنڈی میں مکان نمبرایل 363بی میرا خرید کردہ ہے میں اپنے گھر کی دیکھ بھال کے لیے گئی تو ملک شہریار ، منیب شہزاد ، روبینہ شہزاد ، زینب بی بی زبردستی میرے گھر میں گھس گئے شہریار اور منیب مسلح پسٹل 30 بور تھے روبینہ مسلح چھری اور زینب مسلح آہنی راڈ تھی شہریار نے میرا دوپٹہ اتار کر پسٹل میری کنپٹی پررکھا اور جان سے مارنے کی دھمکی دی کہ گھر سے دستبردار ہو جائو زینب نے وار آہنی راڈ میرے سر پر کیا میرے چچا قاضی افضل نے منت کر کے میری جان چھڑائی ۔
اسلام آباد سے مزید