اصغر اچکزئی و دیگر نے ملک عبدالوہاب حمزہ زئی کے انتقال پر تعزیت کی
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اصغر اچکزئی و دیگر نے ملک عبدالوہاب حمزہ زئی کے انتقال پر تعزیت کی

کوئٹہ(پ ر)عوامی نیشنل پارٹی کے صوائی صدر اور بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر اصغر خان اچکزئی‘ صوبائی مشیر ملک نعیم بازئی، اے این پی کے مرکزی نائب صدر سردار رشید ناصر، جنرل سیکرٹری مابت کاکا، صوفی اکبر، اے این پی کوئٹہ کے صدر جمال الدین رشتیا، ایڈووکیٹ منظور کاکڑ، ژڑگل ترہ کئی، گنو خان غلزئی، مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و سابق صوبائی وزیر شیخ جعفر خان مندوخیل، سردار عبدالحمید حمزہ زئی، ایس آر ناصر و دیگر نے عطاء گل ہائوس لورالائی جاکر سابق صوبائی وزیر اور اے این پی کے صوبائی رہنما ڈاکٹر عطاء گل حمزہ زئی، سابق چیف انجینئر کیسکو ملک عبدالرحیم حمزہ زئی، پروجیکٹ ڈائریکٹر کچھی کینال انجینئر شیر افغان حمزہ ززئی، ملک شیر زمان حمزہ زئی کے بھائی حاجی ملک عبدالوہاب حمزہ زئی کے انتقال پر تعزیت و فاتحہ خوانی کی۔
کوئٹہ سے مزید