• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زمین پر قبضے کی کو شش کرنیوالے 5 افراد کے خلاف مقدمہ درج

ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیس مظفر آباد نے شہری کی زمین پر قبضہ کرنے کی کو شش کرنے والے 5 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔شعبان نے پولیس کو اطلاع دی کہ ریاض،رشید ،جاوید ،کامران وغیرہ مسلح ہو کر حامد پور کنورہ میں واقع اسکے زرعی رقبے پر آئے اور قبضے کی کو شش کی۔مزاحمت پر ملزمان جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہو ئے فرار ہو گئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی ہے۔
تازہ ترین