پشاور ( وقائع نگار)الخدمت فاؤنڈیشن خواتین ونگ ضلع پشاور کے زیر اہتمام مستحق اور غریب خواتین میں راشن اور عید گفٹس تقسیم کیے گئے اور اس کے ساتھ ساتھ یتیم بچوں کو عید کے تحائف دیئے گئے اس حوالےایک ایک تقریب حیات آباد میں منعقد ہوئی پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا اسکے بعد رمضان المبارک کے حوالے سے درس قرآن کا اہتمام کیا گیا ۔اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن ویمن ونگ ٹرسٹ کی ناظمہ نسرین مراد نے کہا کہ رمضان المبارک میں ہر سال ادارے کی طرف سے راشن اور عیدگفٹس دیئے جاتے ہیں جن کا مقصد اس مبارک مہینے میں ان کی بنیادی خوارک کی ضروریات کو پورا کرنے میں ان کی مدد کرنا ہے انہوں نے کہا کہ مخیر حضرات اپنے اپنے طور پر اپنے ارد گرد ان مستحق افراد کی روزوں اور عید کے لیے ضرور امداد کریں تاکہ غریب اور بےسہارا لوگ بھی ان کی برکتوں اور خوشیوں کو سمیٹ سکیں اس موقع پر 300راشن کے پیکٹس اور دوسو بچوں میں عید کے تحائف تقسیم کیے گئے ۔