• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشتگردی کے خطرات افغانستان سے دوسری جگہوں پرمنتقل ہوچکے، انٹونی بلنکن

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خطرات افغانستان سے اب دوسری جگہوں پرمنتقل ہوچکے ہیں، امریکا اب چین سے تعلقات، ماحولیاتی تبدیلیوں، کورونا وبا جیسے اہم معاملات پر کام کرے گا۔

امریکی میڈیا کو انٹرویو میں افغانستان سے امریکی افواج کے انخلاء سے متعلق سوال پر انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ القائدہ کمزور پڑ چکی ہے، امریکا کے خلاف القائدہ کے افغانستان سے حملوں کے امکان کا خطرہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب ہمارے ایجنڈا میں چین سے تعلقات، ماحولیاتی تبدیلی ، کورونا جیسے دوسرے اہم معاملات شامل ہیں، ہم اپنی طاقت اور وسائل اب ان معاملات میں صرف کریں گے۔

افغانستان سے جو مقاصد حاصل کرنا تھے امریکا وہ مقاصد حاصل کرچکا ہے، ہماری انٹیلی جنس افغانستان کے معاملات اور ممکنہ خطرات پر نظر رکھے گی۔

تازہ ترین