• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلا دیش: پولیس کی مظاہرین پر فائرنگ، 5 افراد ہلاک

بنگلا دیش میں تنخواہوں میں اضافے کے لیے احتجاج کرنے والے مظاہرین پر پولیس کی فائرنگ سے 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

جنوب مشرقی بنگلادیش میں تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے پر چینی پاور پلانٹ کے ملازمین نے احتجاجی مظاہرہ کیا جس پر پولیس کی فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

2000 کے قریب افراد نے احتجاج کے دوران پولیس پر پتھراؤ کیا جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے تاہم مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے فائرنگ کی گئی۔

تازہ ترین