ایران اور سعودی عرب کےعہدیداران کے درمیان عراق میں ملاقات کی خبروں کے حوالے سے ایرانی وزارت خارجہ نے نہ ہی تصدیق کی ہے اور نہ تردید، تاہم کہا کہ ایران سعودی عرب کیساتھ ڈائیلاگ کا ہمیشہ خیر مقدم کرتا ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کا معمول کی بریفنگ کے دوران کہنا تھا کہ انہوں نے ایران اور سعودی عرب کے مابین ہونے والی بات چیت کے بارے میں میڈیا رپورٹس کو دیکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران نے ہمیشہ سعودی عرب کیساتھ ڈائیلاگ کا خیر مقدم کیا ہے اور اسے دونوں ملکوں کے عوام کے مفاد کے ساتھ ساتھ خطے میں امن و استحکام کے طور پر دیکھا ہے۔
سعودی حکام کی جانب سے ان خبروں پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
برطانوی اخبار نے سعودی عرب اور ایران کے عہدیداران کے درمیان تعلقات کی بہتری کیلئے ملاقات کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔