• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معروف بالی ووڈ موسیقار شراون کورونا وائرس میں مبتلا، حالت تشویشناک

بالی ووڈ کے میوزک ڈائریکٹر و کمپوزر جوڑی میں شامل رکن شراوان راٹھوڑ کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ 

انکے بیٹے سنجیو کے مطابق والد کی حالت تشویشناک ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ انھیں دیگر بیماریاں بھی لاحق ہیں۔ 

سنجیو نے بتایا کہ انھیں کورونا وائرس کی وبا لاحق ہوتے ہی ممبئی کے ایس ایل راحیجا اسپتال میں داخل کروادیا گیا تھا۔ 

یاد رہے کہ شراون راٹھوڑ مشہور میوزک کمپوزر جوڑی ندیم شراون کے رکن ہیں۔ سنجیو نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرستاروں سے انکی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی درخواست کی۔ 

دریں اثنا شراون راٹھوڑ کے میوزیکل پارٹنر ندیم اختر سیفی نے اپنے انسٹاگرام پر پرستاروں سے شراون کی صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل کی۔ 


واضح رہے کہ ندیم اختر سیفی کے ساتھ شراکت داری میں شراون، 1990 کے عشرے میں متعدد ہٹ فلموں کی موسیقی ترتیب دے چکے ہیں، جس میں عاشقی، ساجن، صرف تم اور دل والے شامل ہیں۔

تازہ ترین