• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے آر رحمٰن کے موسیقار بننے کی جدوجہد پر مبنی فلم ’99 سانگ‘ کا ٹریلر ریلیز

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)’آسکر‘ ایوارڈ یافتہ بھارتی موسیقار اللہ رکھا المعروف اے آر رحمٰن کے موسیقار بننے کی جدوجہد پر بننے والی فلم ’99 سانگ‘ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔بھارتی ریاست تامل ناڈو کے ہندو خاندان میں پیدا ہونے والے اے آر رحمٰن اور ان کے والدین نے بعد میں اسلام قبول کیا تھا اور انہوں نے موسیقار بننے کے لیے سخت محنت کی۔عام خاندان کے فرد ہونے کے باوجود عالمی سطح کے مایہ ناز موسیقار بننے کی اے آر رحمٰن کی جدوجہد پر بنائی گئی فلم ’99 سانگ‘ کو بیک وقت ہندی، تامل اور تیلگو زبان میں نشر کیا جائے گا اور اب اس کا ٹریلر بھی جاری کردیا گیا۔’99 سانگ‘ کے ٹریلر کو دیکھ کر فلم کی مکمل کہانی سمجھنا مشکل ہے ۔ٹریلر میں موسیقی کی تڑکے کو بھی شامل کیا گیا ہے جب کہ ٹریلر میں تجسس اور ایکشن کو بھی دکھایا گیا ہے۔اے آر رحمٰن ’99 سانگ‘ کی کہانی کے جہاں شریک لکھاری ہیں، وہیں وہ فلم کے شریک پروڈیوسر بھی ہیں اور ان کا کردار نئے اداکار اہان بھٹ ادا کرتے دکھائی دیں گے۔’99 سانگ‘ کی ہدایات وشنیش کرشنا مورتی نے دی ہیں جن کی یہ پہلی فلم ہوگی، جب کہ فلم میں منیشا کوئرالہ اور لیزا رائے سمیت دیگر اداکاروں کو بھی مختصر طور پر دکھایا جائیگا۔انہوں نے فلم کی کہانی سے متعلق بتایا کہ فلم کی کہانی کسی کی زندگی کے بجائے ایک شخص کے موسیقاربننے کی جدوجہد پر مبنی ہے اور فلم میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح ایک عام شخص مشکلات کے باوجود موسیقار بننے میں کامیاب ہو جاتا ہے۔

تازہ ترین