فکسنگ میں ایک اور کرکٹر فکس، لوکوٹھیگے پر 8 سال کی پابندی
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فکسنگ میں ایک اور کرکٹر فکس، لوکوٹھیگے پر 8 سال کی پابندی

دبئی (جنگ نیوز) میچ فکسنگ کے جرم میں ایک اور سری لنکن کرکٹر کو فکس کردیا گیا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر سری لنکن کرکٹر دلہارا لوکوٹھیگے پر 8 سال کے لیے پابندی لگ گئی۔ آئی سی سی کے اینٹی کرپشن ٹریبول نے اماراتی کرکٹ بورڈ کی طرف سے اینٹی کرپشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر دلہارا کو سزا سنائی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق انھوں نے میچ فکسنگ میں شامل ہونے اور پیشکش موصول ہونے کے بارے میں متعلقہ حکام کو آگاہ کرنے سے متعلق آئی سی سی قوانین کی خلاف ورزی کی تھی۔ آئی سی سی کے مطابق دلہارا نے تعاون سے انکار کیا۔ ان کی سزا کا اطلاق 3 اپریل 2019 سے ہی ہوا ہے،جس دن وہ یو اے ای میں ٹی 10 لیگ میں آئی سی سی قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث پائے گئے تھے، جس کے بعد انھیں عبوری طور پر کرکٹ سے معطل کردیا گیا تھا۔ انہوں نے نو ون ڈے اور دو ٹی 20انٹرنیشنلز میں سری لنکا کی نمائندگی کی، وہ 2016 میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہوگئے تھے۔

اسپورٹس سے مزید