• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت بچوں کے کھیل کی طرح وزیر خزانہ تبدیل کررہی ہے، رضا ربانی

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )پی پی رہنما رضا ربانی نے کہا ہے کہ حکومت بچوں کے کھیل کی طرح وزیر خزانہ تبدیل کررہی ہے۔ آئی ایم ایف معاہدہ کے بعد بجٹ سیشن منعقد کرنے کی کوئی ضرورت نہیں،آئی ایم ایف معاہدہ کے بعد کوئی ضرورت نہیں باقی کہ حکومت بجٹ سیشن منعقد کرے ، کیونکہ تمام بجٹ اہداف آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر پہلے ہی طے کئے جا چکے ہیں قومی اسمبلی کی حیثیت ایک ربر اسٹمپ کی کر دی گئی ہے جو آئی ایم ایف کا تیار بجٹ منظور کرے گی پاکستان کی معاشی خود مختاری کو آئی ایم ایف کے ساتھ بارٹر کر دیا گیا ہےبطور احتجاج آئی ایم ایف بجٹ تجاویز دینے سے انکار کرےکیونکہ یہ پاکستانی بجٹ نہیں بلکہ آقاؤں کا تیار بجٹ ہے ،ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت بچوں کے کھیل کی طرح وزیر خزانہ تبدیل کر رہی ہے ، یہ ایک پیچیدہ مسئلے کی طرف حکومت کی بچگانہ سوچ ظاہر کرتی ہےحکومت نے تاحال آئی ایم ایف اور پی ٹی آئی معاہدے پر بات نہیں کی۔

تازہ ترین