• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک بھرمیں 9 ویں تا 12 ویں کلاسز میں تدریسی عمل کا آغاز

ملک بھرمیں 9 ویں تا 12 ویں کلاسزمیں تدریسی عمل کا آغاز 


اسلام آباد(آئی این پی ) ملک بھرمیں 9 ویں تا 12 ویں کلاسزمیں تدریسی عمل کا آغازہوگیا تاہم حاضری نہ ہونے کے برابر ہے،نویں سے بارہویں کے بورڈ امتحانات کی تیاری کیلئے بچوں کو سکولوں میں بلایا گیا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اتوار18اپریل کو ہونے والے ہنگامی اجلاس میں ملک بھرمیں سخت کورونا ایس او پیز کے ساتھ 9ویں تا 12 تک کلاسزکھولنے کا فیصلہ کیا گیا، آج وفاقی دارالحکومت کے تعلیمی اداروں میں بھی بچے اسکول پہنچے تاہم حاضری انتہائی کم دیکھنے کوملی۔ حکام نے 50 فیصد حاضری کے تحت بچوں کو مکمل ایس او پیز کے ساتھ اسکول آنے کی ہدایت کر رکھی ہے، نویں سے بارہویں کے بورڈ امتحانات کی تیاری کیلئے بچوں کو اسکولوں میں بلایا گیا ہے۔ گزشتہ روز میں پہلی سے آٹھویں جماعت تک اسکولز کو عید تک بند رکھنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ کرونا کی زیادہ شرح والی یونیورسٹیز میں آن لائن کلاسز کا سلسلہ جاری رہے گا۔

تازہ ترین