• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم سے روسی تاجروں کی ملاقات، جاری منصوبوں میں تیزی لانے پر اتفاق

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)وزیر اعظم عمران خان سے معروف روسی تاجروں کے وفد نے ملاقات کی۔چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز ٹی ایم کے اور سینارا گروپ کےصدر دمتری پمپیا نسکی کی قیادت میں روسی وفد کے دیگر ارکان میں میخائل پاپوف ، الیگزینڈر پمپیوئنسکی ، آندرے پرخومچک ، ولادیمر شیچر باتوخ ، انتون زوبیخن ، ایوگنئی پوپلاوسکی ، میکسم پاولوف اور انیساتا بیرخانوفا شامل تھے ،حماد اظہر ، شوکت فیاض ترین ، عبدالرزاق داد ، ذوالفقار عباس بخاری ، تابش گوہر ، عاطف بخاری اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔ملاقات کے دوران روس اور پاکستان کے درمیان بڑے پیمانے پر مینوفیکچرنگ ، ریلوے اور توانائی کے شعبے میں باہمی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فریقین نے پہلے سے ہی جاری منصوبوں میں تیزی لانے پر اتفاق کیا۔وزیر اعظم عمران خان نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ساز گارماحول فراہم کرنے کے حوالے سے موجودہ حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔ وفد نے پاکستان میں مختلف منصوبوں میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

تازہ ترین