• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنگنا رناوت نے کورونا کو ’انسان کا بنایا ہوا وائرس‘ قرار دیدیا

بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت نے عالمگیر وبا کورونا وائرس کو ’انسان کا اپنا بنایا ہوا وائرس‘ قرار دے دیا۔ 

نومبر 2019 سے کورونا وائرس نے دنیا کو ایک دہشت میں مبتلا کر رکھا ہے،  متعدد لوگ اس وبا کو حقیقت ماننے کو تیار نہیں اور اسے سازش قرار دیتے ہیں۔ 

اس حوالے سے متعدد ریسرچ بھی ہوچکی ہیں جس میں انسانوں کی طرف سے تخلیق ہونے سے متعلق اس وائرس کے امکانات کو بھی رد کیا جاچکا ہے۔ 


تاہم اب بالی ووڈ کوئن کنگنا رناوت نے بھی اس سازشی کہانی کو ہوا دیتے ہوئے کہہ دیا کہ یہ انسانوں کا بنایا ہوا وائرس ہے۔ 

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر کنگنا رناوت نے ساتھ میں یہ بھی کہا ہے کہ اس وائرس کو بنانے کا مقصد ایک دوسرے کی معیشت کو تباہ کرنا ہے۔ 

انھوں نے یہ بھی لکھا کہ کچھ لوگ میری بات سے اتفاق کریں گے لیکن کچھ لوگ نہیں کریں گے کہ کرہ ارض شفا یاب ہورہا ہے، اس کی وجہ سے انسان کو مر رہے ہیں لیکن اس زمین پر سب کچھ ٹھیک ہورہا ہے۔ 

تازہ ترین