• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق امریکی نائب صدر والٹر مونڈیل 93 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

سابق امریکی نائب صدر والٹر مونڈیل گزشتہ روز مینیاپولس میں انتقال کرگئے ان کے خاندان کے اعلان کے مطابق ان کی عمر 93 برس تھی۔ 

والٹر مونڈیل 1976 سے 1980 تک صدر جمی کارٹر کے دور صدارت میں ان کے نائب صدر تھے۔ جبکہ 1984 کے صدارتی الیکشن میں مونڈیل ڈیموکریٹک پارٹی کی طرف سے صدر رونالڈ ریگن کے مقابلے میں امیدوار تھے.

تاہم وہ یہ الیکشن  بری طرح سے ہار گئے تھے اور انھیں صرف اپنی آبائی ریاست مینسوٹا اور واشنگٹن ڈی سی سے ہی کامیابی ملی تھی اور وہ رونالڈ ریگن کے 525 الیکٹرول ووٹس کے مقابلے میں صرف 13 ووٹ حاصل کرپائے تھے۔ 


دریں اثنا سابق صدر جمی کارٹر نے کہا ہے کہ وہ سمجھتے ہیں کہ والٹر مونڈیل امریکی تاریخ کے بہترین نائب صدر تھے۔

تازہ ترین