• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خرابی کے ذمہ دار وزیراعظم،خود ٹھیک کریں یا گھر جائیں،بلاول بھٹو، پیپلز پارٹی نے اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ کیا

خرابی کے ذمہ دار وزیراعظم،خود ٹھیک کریں یا گھر جائیں،بلاول بھٹو


اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر، جنگ نیوز) کالعدم تحریک لبیک پاکستان سے مذاکرات کے بعد حکومت نے قومی اسمبلی کا خصوصی اجلاس طلب کیا ہے جس میں فرانسیسی سفیر کی ملک بدری پر بحث کیلئے قرارداد پیش کر دی گئی ہے جبکہ پیپلز پارٹی نے اجلاس کا بائیکاٹ کیا ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ تحریک انصاف پارلیمان کے پیچھے چھپنا چاہتی ہے، وزیراعظم خرابی کے ذمہ دار، یہ آپ کا پھیلایا ہوا گند ہے، خود صاف کریں یا گھر جائیں، حکومت نے سڑکوں پر ایکشن کیا اور ٹی ایل پی کو کالعدم قرار دیدیا، لوگ قتل ہوئے ، 500 پولیس اہلکار زخمی ہوئے، انٹرنیٹ بند کردیا گیا، وزیراعظم نے کوئی بیان دیا نہ پارلیمان کو اعتماد میں لیا۔ ایک بیان میں بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ وزیراعظم نے قومی اسمبلی میں کوئی بیان نہ دیا، کسی بھی سطح پر پارلیمان کو اعتماد میں نہیں لیا گیا، کسی معاہدے کو پارلیمان میں نہیں لایا گیا۔ انہوںنے کہاکہ حکومت نے سڑکوں پر ایکشن کیا اور کالعدم قرار دے دیا، لوگ قتل ہوئے، 500 سے زائد پولیس اہل لار زخمی ہوئے، انٹرنیٹ بند کردیا گیا۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم نے قومی اسمبلی میں کوئی بیان نہ دیا، کسی بھی سطح پر پارلیمان کو اعتماد میں نہیں لیا گیا، اب پی ٹی آئی پارلیمان کے پیچھے چھپنا چاہتی ہے، وزیراعظم، یہ آپ کا پھیلایا ہوا گند ہے، خود صاف کریں اور گھر جائیں۔علاوہ ازیں کالعدم تحریک لبیک پاکستان سے مذاکرات کے بعد حکومت نے خصوصی اجلاس طلب کیا ہے جس میں فرانسیسی سفیر کی ملک بدری پر بحث کیلئے قرارداد پیش کر دی گئی ہے جبکہ پیپلز پارٹی نے اجلاس کا بائیکاٹ کیا ہے۔ لیکن پیپلز پارٹی نے اس اہم اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری چوہدری منظور احمد نے انڈپینڈنٹ اردو سے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے منگل کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔  

تازہ ترین