• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لانڈھی خرم آباد، بھینسوں کے باڑے میں آتشزدگی، 7 جانور جھلس کر ہلاک

کراچی(اسٹاف رپورٹر)لانڈھی خرم آباد میں واقع بھینسوں کے باڑے میں آتشزدگی کے نتیجے میں لاکھوں روپے کے7جانور جھلس کر ہلاک ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق لانڈھی تھانے کی حدود خرم آباد میں بھینسوں کے باڑے میں آگ لگ گئی ، اطلاع ملنے پر پولیس اور فائر بریگیڈ کی 2گاڑیوں نےموقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کا عمل شروع کردیا لیکن بھوسے میں لگنے والی آگ نے شدت اختیار کرلی ، بعد ازاں فائر فائٹرز نے 4 فائر ٹینڈر ، اور 2بائوزر اور ٹینکر کی مدد سے ساڑھے4 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔

تازہ ترین