• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلستان جوہر اورسٹی ریلوے کالونی سے 2 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گلستان جوہر اورسٹی ریلوے کالونی سے2نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر تھانے کی حدود بلاک اے نائن کے قریب رشتی گوٹھ سے ایک شخص کی لاش ملی ہے ، پولیس کے مطابق متوفی کی عمر 50 سال ہے ، اس کے پاس سے شناخت کے حوالے سےکوئی چیز نہیں ملی ، وجہ موت پوسٹ مارٹم رپورٹ ملنے کے بعد ہی معلوم ہوسکے گی ، پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔ ادھرمیٹھادر تھانے کی حدود سٹی ریلوے کالونی کے قریب سے 60سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے، پولیس کے مطابق موت طبعی ہے ۔

تازہ ترین