بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے والے ڈسٹرکٹ و تحصیل ہسپتالوں کی فہرست جاری
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے والے ڈسٹرکٹ و تحصیل ہسپتالوں کی فہرست جاری

ملتان (سٹاف رپورٹر) محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر پنجاب نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے اور طبی سہولیات فراہم کرنے والے ڈسٹرکٹ و تحصیل ہسپتالوں کی فہرست جاری کردی ۔ گذشتہ ماہ (مارچ 2021ء)بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتالوں میں بھکر پہلے نمبر، نارووال اور اٹک دوسرے نمبر، چکوال تیسرے نمبر پر رہا۔ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں حضرو اور سوہاوا پہلے نمبر، شجاع آباد (ملتان)، مانکرہ، تلہ گنگ، شبیر شریف، 90 ایس بی، میاں میر دوسرے نمبر، ثمن آباد گوجر خان، ٹیکسلا، حسن، کامونکی، لالیاں تیسرے نمبر پر رہے۔
ملتان سے مزید