• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِ اعظم عمران خان نے جلوزئی ہاؤسنگ اسکیم کا افتتاح کر دیا


وزیرِاعظم عمران خان نے نوشہرہ میں ہاؤسنگ اسکیم کا افتتاح کر دیا ، انہوں نے جلوزئی ہاؤسنگ اسکیم کا سنگِ بنیاد رکھا ہے۔

نوشہرہ میں ہاؤسنگ اسکیم کے افتتاح کےموقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ معاشرے کی پہچان امیر نہیں غریب طبقے سے ہوتی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پہلی بار کم آمدنی والے طبقے کی ترقی کے لیے کوششیں ہو رہی ہیں۔


دوسری جانب وزیرِ اعظم عمران خان پشاور کا ایک روزہ دورہ بھی کریں گے، وہ پشاور درہ آدم خیل سڑک کی بحالی کے منصوبے کا افتتاح کریں گے۔

وزیرِ اعظم عمران خان چترال، بونی، مستوج اور شندور سڑک کی بحالی کے منصوبے کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔

تازہ ترین